ملتان: ملتان پولیس نے گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ کرنے پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے تین بیٹوں سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ میں درج کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے تینوں بیٹوں عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی اورعلی حیدر گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے 16، پاکستان مسلم لیگ نواز کے 22 اور جمعیت علمائے اسلام ف کے 14 افراد کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ میں 3 ہزار نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں 16 ایم پی او، ساوَنڈایکٹ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے ملتان جلسے کے منتظمین اورقائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق جلسے جلوس خطرے سے خالی نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملتان میں جلسہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔
وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی
ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملتان کےعوام نے پی ڈی ایم کے بیانیےکومستردکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےجلسے میں غریب کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملتان جلسے کے لیے تین ہزارلوگ سندھ سےلائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلسوں سے گھبراتے نہیں ہیں لیکن لوگوں کی زندگیوں کی فکر لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسوں پر پابندی ہے مگر ہم روکیں گے نہیں کیونکہ عوام خود ان کا احتساب کریں گے۔
وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کل کے جلسے میں مریم نواز کی تقریر جھوٹ پر مبنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا زہرآلود لہجہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنی کرپشن کے بچاؤ کے لیے ناٹک کر رہے ہیں۔
راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق
ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کسی بھی طرح اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ منتظمین اورقائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں راوی اوربنڈل آئی لینڈ پربات کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا اورروزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری سے سندھ کو فائدہ ہوگا۔
وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فرازنے واضح کیا کہ سخت لاک ڈاؤن نہ پہلے کیا تھا اور نہ اب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پرملک کومفلوج نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں سے سچ بولنے کی توقع ہی نہیں کی جا سکتی ہے۔
خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ نواز شریف پاکستانی عدالتوں سے سزایافتہ ہیں۔ انہوں نے استفسارکیا کہ اسحاق ڈارکوعدالتوں میں پیش ہونا چاہیے، وہاں کیوں چھپے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکو اینکر نے بھی کہا کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں۔