انتظامات کی نگرانی خود کریں: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

انتظامات کی نگرانی خود کریں: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ والدہ کی میت کی تدفین کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں۔

‘‘نواز شریف کی شہباز شریف سے بات ہوئی تو دونوں آبدیدہ تھے’’

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  پے رول پر رہائی کے بعد بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تو دونوں بھائی آبدیدہ ہو گئے اور بات چیت کرتے ہوئے ان کی آوازیں رندھ گئیں۔

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں کے درمیان دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ دونوں بھائیوں کے درمیان اس وقت رابطہ ہوا تھا جب ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے جیل میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی نہ کی اور نہ کرینگے، مریم نواز

ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ انہوں نے میاں شہباز شریف کی نواز شریف سے فون پر بات کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران دونوں بھائی آبدیدہ ہو گئے تھے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں بھائیوں نے والدہ کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کے ہمراہ بہن اور بہنوئی سمیت دیگر رشتہ دار بھی پاکستان آرہے ہیں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیرول پر رہا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بات چیت کے دوران اپنے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ہدایت کی وہ اپنی صحت کا لازمی خیال رکھیں۔


متعلقہ خبریں