حکومت سندھ: بازار شب آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ، نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کےخلاف قانون نافذ العمل

کراچی: حکومت سندھ نے بازار شب آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کراچی: بجلی کی عدم فراہمی، تاجر برادری کا مظاہرہ و دھرنا

ہم نیوز کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، مالکان اور شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت سندھ نے اس سے قبل جو ایس او پیز جاری کیے تھے اس کے تحت بازار شام چھ بجے تک کھولے جا سکتے تھے۔

کراچی: اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےصرف215بستر رہ گئے

شہر قائد کی تاجر برادری نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

کراچی کی تاجر برادری کا مطالبہ تھا کہ کاروبار شب آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

کراچی:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

تاجر برادری کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کی حمایت ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں