پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ معمولی علامات ہیں، گھر سے کام کررہا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے فاؤنڈیشن ڈے پر ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عوا م سے ماسک پہننے اوراحتیاط کی اپیل کی ہے۔
I have tested positive for #COVIDー19 & am self isolating with mild symptoms. I‘ll continue working from home & will be addressing PPP foundation day via video link. Wear a mask everyone, see you on the other side IA ?
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
اس سے قبل بلاول کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ مشیر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود قرنطینہ کر لیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت الیکشن کے دوران جلسوں میں بھرپور شرکت کی تھی اور وہ عوام سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف نے بلاول کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کےقمرزمان کائرہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر کی بھی کورونا ٹیسٹس رپورٹ مثبت آئی تھیں جس کے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔