اسکول کہیں بھی بند نہیں کریں گے، صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن

اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: آل پاکستان پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، اسکول کہیں بھی بند نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے امتحانات بھی لیں گے اور تعلیمی ادارے بند نہیں کریں گے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں کہیں بھی اسکول بند نہیں کیے گئے، یہاں بند کر دئیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمارا بھی سوچیں۔

87 فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنے کے خواہاں تھے، پرائیویٹ اسکولز

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے اعلان کیا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے  آن لائن  کلاسز  کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تمام  امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی  ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گے، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ یا اپریل میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات  کو مئی میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں