اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم مایوں بیٹھ گئی ہیں۔
رباب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی رسومات کے آغاز کی خوشخبری سنائی۔
View this post on Instagram
معروف اداکارہ رباب نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مایوں کا پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے، ہاتھوں پر مہندی لگائے مسکرا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سادگی اور معصومانہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی رباب ہاشم کی شادی کی تصدیق میچ میکر مسز خان نے بھی کی۔
مسز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لیے اُن کے جوڑ کا لڑکا ڈھونڈ لیا ہے جس کا نام صہیب ہے، ساتھ ہی انہوں نے لڑکے کی تصویر بھی شیئر کی۔
رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں ایک تھی مثال، پیا من بھائے، عنایا تمہاری ہوئی اور منت شامل ہیں۔