نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح آج ہو گا


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

کراچی سے آنے والی پہلی کمرشل پرواز پی کے 300  صبح گیارہ بجے نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام ترفضائی انتظامات مکمل کرلیے ہیں تاہم باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے افتتاح کا پہلا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو ہوا لیکن اس پرعمل نہ ہوسکا۔

حکومت کی جانب سے تاریخ پرتاریخ دی جاتی رہی اورآخر کار آج اس کا باقاعدہ افتتاح ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے تاحال ایئرپورٹ کے نام کو بھی حتمی شکل نہیں دی۔

گزشتہ سال جولائی میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایئرپورٹ  کا نام تجویز کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر میر حاصل خان بزنجو کمیٹی کے سربراہ تھے جبکہ وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اوربیرسٹر ظفراللہ اس میں شامل تھے۔

اس تمام عرصے میں کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہ ہوسکا۔


متعلقہ خبریں