دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے میزبان ملک اوراس کے جملہ قوانین کا لازمی احترام کریں۔
اسرائیل میں90 روز کا قیام: اماراتی شہریوں کو ویزہ درکار نہیں ہو گا
ہم نیوز کے مطابق یہ انتباہ ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے جمعہ کے دن جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں۔
متحدہ عرب امارات:لکڑی کا تیار کردہ جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ فوری طور پر ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے ان فون نمبروں پہ رابطہ کرے۔
فون نمبر: 0097124447800 ۔ واٹس ایپ نمبر: 00971569948924
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) November 20, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانی کسی بھی قسم کی سیاسی، داخلی اور خارجی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی سرگرمی اختیار نہ کریں۔