سندھ: کورونا کے 1 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید 16مریض جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا کے ایک دن میں آنے والےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ایک ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں اب تک ایک لاکھ 59 ہزار 752 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روزسندھ میں ایک ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں آج کورونا کے باعث مزید 16 مریض انتقال کر گئے۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2780 ہوگئی۔

مرادعلی شاہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ 449 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 837 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر: ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد

پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52  ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 739 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284 کورونا کیسز ہیں اور مزید 10 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 16 ہزار 582 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 482 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں