اسلام آباد کے مزید 3 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 3 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق جی 10 فور کے نجی اسکول میں کورونا کے 4، ایف 8 کے نجی اسکول میں کورونا کے 2 کیسز اور ترامڑی چوک کے نجی اسکول میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید19 اموات

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب تعلمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں فوری تعطیلات سے متعلق فیصلے کو قومی رابطہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا

اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ہوا تھا، جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا گیا تھا۔ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں فوری تعطیلات پر غور کیا گیا تھا اور نومبر سے جنوری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز پیش  کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں