اسلام آباد: میٹرو سروس اور متعدد شاہراہیں بند

فائل فوٹو


فیض آباد انٹرچینج بند ہونے کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل ہے اور نیا ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

لاہورسے آنیوالی ٹریفک کو ٹی کراس روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جا رہا ہے۔ پشاور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹروے کی جانب موڑا جائے گا۔

نئے ٹریفک پلان کے مطابق کلثوم پلازه جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شہری ناظم الدین اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

اسلام آباد میں پولی کلینک چوک فضل اور حق روڈ دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ فیض آباد انٹرچینج چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد اور زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیں
شہری کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔ گزشتہ روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سگنلز بھی بند تھے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

فیض آباد چاروں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی عوام کو متبادل راستے اپنانے کی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں