پاکستان میں15ہزار نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن، 16ممالک سے سرمایا کاری

پاکستان میں15ہزار نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

فائل فوٹو


معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک پاکستان میں 15ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

ان کے مطابق صرف ستمبر کے ایک ماہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں پچھلے سال کی نسبت  69فیصد اضافہ ہوا۔ یہ تبدیلی حکومتی قوانین میں نرمی اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن(ایس ای سی پی) کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں812 اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

لاہور764  اورکراچی میں348 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ پشاور183،ملتان97، فیصل آباد64، گلگت بلتستان62، کوئٹہ33 اور سکھر میں2 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

نئی رجسٹرڈ ہونیوالی کمپنوں میں69 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈ ہیں۔ 28 فیصد سنگل ممبر اور تین فیصد پبلک ان لسڈ ہیں۔

تجارتی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں میں سب سے زیادہ رہی۔ ستمبر کے مہینے میں اس شعبے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 414 ہے۔

تعمیراتی شعبے میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 294 اور289 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق 139کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں اور 87 نے فوڈ اور بیوریج کے شعبے میں بطور کمپنی اپنی رجسٹریشن کرائی۔

خدمات فراہم کرنے والی266، کارپوریٹ زرعی کاشتکاری میں 73، ای کامرس70 اور 69 کمپنیوں نے سیاحت کے شعبے میں اندراج کیا۔

تعلیم کے شعبے میں63، انجینئرنگ میں61 ، دواسازی میں 59 ، ٹیکسٹائل میں46 ، نقل و حمل میں 42، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں38، کیمیکل37 ، لاگنگ28 ، کان کنی اور کھدائی میں35، صحت33، بجلی کی پیداوار میں 26، ایندھن اور توانائی24، مواصلات میں 21 ، آٹو ایلیڈ اور پیپر/ بورڈ میں19، براڈ کاسٹنگ، ٹیلی کاسٹنگ، کاسٹیمکس اینڈ ٹائلرٹیز میں17، اسٹیل اینڈ الائیڈ میں 14 جبکہ73 کمپنیاں دیگر شعبوں میں بھی رجسٹر ہوئی ہیں۔

43 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہوئی۔ ان کمپنیوں میں آسٹریلیا، چین، مصر، جرمنی، یونان، ایران، اٹلی، جاپان، نیدرلینڈز، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ ، امریکہ اور یمن سے سرمایا کاری کی گئی۔


متعلقہ خبریں