رانا تنویر نے ن لیگ کے اندر دو متضاد بیانیے کی تصدیق کر دی



اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما و نائب صدر رانا تنویر نے پارٹی کے اندر دو متضاد بیانیے کی تصدیق کر دی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حد تک نہیں جانا چاہیئے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نوازشریف تقریر کرنے سے پہلے کیا کہنا ہے ڈسکس نہیں کرتے۔

رانا تنویر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

آج سے نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں، ثناءاللہ زہری کا بھی ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

رانا تنویر نے بلاول بھٹو کے دعوے کی تردید کرتے ہوے کہا اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم کو اے پی سی کے 26 نکات اور ایشوز تک رہنا چاہیئے۔

وزرائے اعلی پنجاب اور بلوچستان کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر ان کا کہنا تھا تحریک عدم ضرور آئے گی اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ اس وقت حکومت کیساتھ جو گیم ہورہی ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی ۔

پروگرام میں شامل حکومتی ترجمان کنول شوزب کا کہنا تھا کہ شوق سے تحریک عدم اعتماد لائیں مسلم لیگ ن کے کتنے ارکان ان کیساتھ رہ جائیں گے سب کو پتہ لگ جائے گا۔


متعلقہ خبریں