پنجاب میں کورونا کے مزید 345 کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

لاہور: صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 345 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 6 ہزار876 ہو گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2408 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

کورونا وائرس، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ان کا کہنا تھا کہ باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے، اس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں