نوید قمر میں کورونا کی تشخیص

گیلانی کو نہ مانا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نہیں مانیں گے، نوید قمر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نوید قمر نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود  کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق قمر زمان کائرہ نے گلگت میں کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم اسلام آباد آ کر انہوں نے اپنا دوبارہ ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ شام تک آ جائے گی۔

انہوں ںے کہا کہ قمر زمان کائرہ میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار977 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے مزید 8 مریض جاں بحق، 369 متاثر

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 18 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 18 ہزار 981 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 922 ہے۔ خیبر پختونخوا 40 ہزار 657، اسلام آباد 21 ہزار 861، بلوچستان 16 ہزار 106، آزاد کشمیر 4 ہزار 758 اور گلگت میں 4 ہزار 366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں