اسلام آباد میں کورونا سے مزید 335 افراد متاثر

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 335 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے 6469 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 5.1 کی شرح سے 335 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں اور کلاسز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

ڈستڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نمل یونیورسٹی میں کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز سامنے آنے پر 3 یونیورسٹیوں کے مختلف شعبے سیل

نمل یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں دو، شعبہ کمپیوٹر سائنسز، انٹرنیشنل ریلنشز، بی بی اے، انگلش اور پی آر او آفس میں ایک ایک کیسز سامنے آنے کے بعد متعلقہ شعبوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے اسلام آباد کی دو نجی یونیورسٹیوں میں مجموعی طور پر سات کیسز سامنے آنے کے بعد دوںوں جامعات کے متعلقہ شعبوں اور کلاس کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں