پاکستان نے گلگت بلتستان کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بھارتی بیانات مسترد کر دیئے


اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان کےحوالے سےغیرذمہ دارانہ بھارتی بیانات مسترد کر دیئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی قانونی اور تاریخی جواز نہیں، بھارت جھوٹے دعووَں اور مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات سے حقائق تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے جموں وکشمیر کےمختلف حصوں پرغیرقانونی اور زبردستی قابض ہے۔

وفاقی وزیر نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب کا حوالہ دیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے تحت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے میں ہے۔

فرانس سے پاکستانیوں کو نکالنے کا بھارتی شوشہ، پاکستان کی تردید

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرعالمی ذمہ داری پوری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ،انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کےعوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔


متعلقہ خبریں