دیا مر بھاشا ڈیم سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ دیا مربھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

وزیراعظم کا دورہ سوات: شہریوں میں انصاف کارڈ تقسیم کریں گے

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات دیا مر بھاشا ڈیم سائٹ کے دورے کے موقع پرکہی۔ وزیراعظم عمران خان کو اس موقع پرچیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے دیا مربھاشا ڈیم سائٹ کے دورے کے موقع پر جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے کارکنان سے بات چیت بھی کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ دیا مربھاشا ڈیم منصوبے کی ترقی سے گلگت بلتستان کےعوام مستفید ہوسکیں گے۔

  گلگت بلتستان کوعبوری طور پرصوبےکادرجہ دینےکافیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیم سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت بھی مزید مستحکم ہو گی۔


متعلقہ خبریں