وزیراعلیٰ پنجاب کا حفیظ سنٹر کے دکانداروں کیلئے 5 ارب روپے پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ سے متاثرہ دکانداروں کے لیے پانچ ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حفیظ سینٹر میں سانحہ کی اطلاع ملتے ہی تمام اداروں کو متحرک کر دیا تھا۔ دو سو سات دکانداروں کی بحالی کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بینک آف پنجاب کے تعاون سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان مثالی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔ کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہوں۔ حکومت پنجاب 13 اکنامک زونز بنا رہی ہے، دوچ پر کام شروع ہو چکا۔

مزید پڑھیں: لاہور کے حفیظ سینٹر میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں

انہوں نے کہا کہ 13 ارب سے زائد قرض دینے کیلئے پنجاب روزگار سکیم کا اجرا کیا گیا ہے، قرضوں میں عام افراد کے علاوہ خواجہ سرا اور اسپیشل افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 13 سیکٹرز کے لیے ٹیکس صفر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ سینٹر میں سانحہ کی اطلاع ملتے ہی تمام اداروں کو متحرک کر دیا تھا۔ دو سو سات دکانداروں کی بحالی کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کر رہے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے تعاون سے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان مثالی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں