اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) نے بتایا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 169 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 249 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 5.2 فیصد ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 مرد جب کہ 75 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جب کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں ہو رہا، یومیہ کورونا کیسزکی تعداد 400 سے بڑھ کر 700 سے تجاوز کر چکی ہے.

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پابندیاں سخت کرنا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے، دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا، جہاں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہو رہا وہاں سختی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرہجوم جگہوں پر ماسک پہننا ضروری ہے، مقامی سطح پرعائد کی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں