پاکستان سیٹیزن پورٹل صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان سیٹیزن پورٹل صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر 23 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل صارفین کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے تمام شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایات کے مؤثر حل کے لیے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا استعمال کریں۔

وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایت، خواجہ سراء کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر بھجوائی گئی 26 لاکھ شکایات میں سے 24 لاکھ شکایات حل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھ 91 ہزارشکایات کنندگان نے پورٹل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 26 لاکھ ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل نے شہریوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام شہری اپنی شکایات کے موثر حل کے لیے پاکستان سیٹیزن پورٹل استعمال کریں۔

 


متعلقہ خبریں