وفاقی وزیر شبلی فراز نے غالب کا شعر اپنے والد کے نام سے شیئر کردیا

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کے جلسے پر کچھ دیر قبل شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جس کی بہار یہ ہو اس کی خزاں نہ پوچھ‘‘۔

اپوزیشن نے جگہ بھرنے کیلیے آدھے اسٹیڈیم کو اسٹیج بنا دیا، شبلی فراز

ممتاز اردو شاعر احمد فراز کے صاحبزادے اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے مرزا اسد اللہ خان غالب کے مشہور زمانہ شعر کے مصرعے کو اپنے والد احمد فراز کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر منسوب کردیا تھا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز پر جب سوشل میڈیا پہ اس حوالے سے تنقید ہوئی تو انہوں نے کچھ دیر بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے مصرعہ کے ساتھ غالب کا نام لکھ دیا ہے۔

مرزا غالب کی مشہور غزل کا مطلع یہ ہے کہ

ہے سبزہ زار ہر در و دیوار غم کدہ

جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچ


متعلقہ خبریں