اپوزیشن کا قافلہ عمران خان کی رخصتی پر رکے گا، احسن اقبال

سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کامقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا قافلہ تب ہی رکے گا جب عمران خان رخصت ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم تمام رکاوٹیں عبور کر کے گوجرانولہ جلسہ گاہ پہنچیں گے، عمران خان کی حکومت عوام دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ: لاہور میں راستوں کی بندش کا پلان جاری

انہوں نے کہا کہ دوبارہ آئین اور جمہوریت کا پرچم لہرائے گا اور پاکستان ترقی کرے گا۔

قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کرب میں مبتلا ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے میدان میں کام  کرے کوئی کسی کی ٹانگیں نہ کھینچے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے، عام انتخابات ہونے چاہییں اور عوام کو اپنے رہنما منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سےلائی گئی ہے، اب تو حکمران ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حالات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا جلسہ: لاہور میں راستوں کی بندش کا پلان جاری

انہوں نے کہا کہ عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں، یہ احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان  پاکستانیوں کا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جتنا سیاسی عمل کو طاقت ور بنائیں گے اتنا ہی فرقہ واریت تحلیل ہوگی۔ عہدوں کے لیے نہیں، مقصد کے لیے پی ڈی ایم کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں