اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ان کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے، ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں۔ ہمارے کسی عہدیدار کا کرپشن اسکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر کے باعث اپوزیشن اپنا احتجاج موخر کر دے، شاہ محمود

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رہا، کچھ لوگ سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نواز شریف کو حکومتی اقدامات کا انتظار کیے بغیر واپس آنا چاہیے، شاہ محمود

خیال رہے کہ کراچی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا  کہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

بلاول بھٹو نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا، قمر زمان کائرہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیروزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں