نواز الدین صدیقی بھی بھارت میں ذات پات کی تفریق پر بول پڑے


معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ فلموں میں شہرت پانے کے باوجود بھی اُنہیں ذات پات کی وجہ سے گاؤں والوں کے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی دادی کا تعلق ایک نچلی ذات سے تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہیں آج تک گاؤں والوں نے قبول نہیں کیا۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ٹوئٹر پر لوگ کہتے ہیں کہ بھارت میں ذات پات کا کوئی نظام نہیں لیکن اگر وہ ان کے گاؤں جیسی کسی جگہ کا دورہ کریں تو اُنہیں حقیقت نظر آجائے گی ۔

اس دوران  بھارتی اداکار نے دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

’ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا‘

دہلی فسادات: مسلمانوں کے قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے میں پولیس ملوث رہی، رپورٹ

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکہ کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ بھارت میں شہریوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں