انقلابی رہنما چی گویرا کی53ویں برسی پر کیوبا میں تقریبات کا انعقاد

انقلابی رہنما چی گویرا کی53ویں برسی پر کیوبا میں تقریبات کا انعقاد

فائل فوٹو


کیوبا میں انقلابی رہنما چی گویرا کی آج ترپنویں برسی کے موقع پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

چی گویرا کو 1967 میں بولیویا میں انقلاب لانے کی کوشش کے دوران فوج نے گرفتار کر لیا تھا اور گرفتاری کے ایک دن بعد ہی انھیں مار دیا گیا تھا۔ چی گویرا کی لاش کو سنہ 1997 میں کیوبا میں منتقل کیا گیا تھا۔

انیس سو انسٹھ میں کیوبا میں انقلابی رہنما چی گویرا نے فیدل کاسترو کے شانہ بہ شانہ لڑتے ہوئے ملک میں امریکہ نواز آمر بتیستا کے خلاف کامیاب لڑائی کے بعد حکومت کا تختہ الٹ کر وہاں سوشلسٹ حکومت قائم کی تھی۔

چی گویرا کی موت کے ترپن برس بعد بھی کیوبا میں کرنسی نوٹ پر تصویر سے لے کر بل بورڈز تک ہر جگہ ان کا نام گونجتا ہے اور آج بھی لاطینی امریکہ کی جانی مانی شخصیت ہیں۔

دنیا بھر میں نوجوان ابھی بھی ایسی ٹی شرٹیں پہنتے ہیں جن پر چی گویرا کی وہ تصویر ہوتی ہے جس میں وہ اپنے مخصوص انداز کے بال اور داڑھی اور ٹوپی پہنے مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔

کیوبا کے شہر سانتا کلارا میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں چی گویرا نے فیصلہ کن فتح حاصل کی تھی۔ چی گویرا کے مجمسے اور آخری آرام گاہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور قبر پر پھول نچھاو کیے۔

 


متعلقہ خبریں