چینی صدر کی وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد

چینی صدر کی وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو ان کی 68 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

چینی صدر نے خط کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی مثالی دوستی ہے۔ دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ سی پیک خطے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ دونوں ممالک امن ترقی خوشحالی ہم آہنگی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: چینی صدر نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیدیا

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 اکتوبر کو اپنی 68ویں سالگرہ منائی تھی۔

عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ عمران خان نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔

عمران خان نے اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971 سیریز سے کیا اور ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992 کے ورلڈکپ جیتا۔

کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے 25 اپریل 1996 کو باقاعدہ اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف قائم کی اور2002 میں میاںوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی جبکہ 2018  کے انتخابات میں‌ عمران خان کی قیادت میں‌ پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ 17 اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔


متعلقہ خبریں