بلوچستان کی بین الصوبائی شاہراہوں پر گزشتہ ماہ حادثات، 127 افراد جاں بحق

بلوچستان کی بین الصوبائی شاہراہوں پر گزشتہ ماہ حادثات، 127 افراد جاں بحق

کوئٹہ: گزشتہ ماہ بلوچستان کو دیگر صوبوں سے ملانے والی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات میں ایک سو ستائیس افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک ہزار سات سو تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہائی وے حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی، متعدد زخمی

غیرسرکاری تظیم کے سروے کے مطابق ستمبر میں بلوچستان میں مسلم باغ، خضدار، پشین، کوئٹہ ٹو کراچی روڈ پرکافی زیادہ حادثات ہوئے، ان حادثات میں کمشنر مکران ڈویژن سمیت 127 قیمتی جانوں کاضیاع ہوا، اور 1730افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان این ایچ اے کے ساتھ مل کر شاہراؤں پر اسپیڈ میٹر سسٹم نصب کرے گی جس سے حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے کراچی بس چلانے والے ڈرائیورز نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے  شاہراہ پر کوئی کام نہیں ہوا جبکہ ٹریفک میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سڑک سنگل ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی، کوئٹہ سے ژوب روڈ کو دو رویہ کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔


متعلقہ خبریں