واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرئس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں ریکارڈ نوکریوں کا خاتمہ ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے نائب صدارتی امیدوارمائیک پنس اور کاملا ہیرئس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا۔ مائیک پنس نے کہا کہ ڈاکٹر فاؤچی نے کورونا وائرس سے متعلق کہا تھا کہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانیں جا سکتی تھیں جس کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن ہی سے امریکیوں کی صحت کو اولین ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے پروازوں کو بند کیا جس کی امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نےمخالفت کی تھی۔ امریکی صدر کو عوام پراعتماد ہے کہ وہ کورونا وبا کے معاملے پر ذمے دارانہ اقدامات کریں گے۔
امریکی نائب صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں ڈالر ٹیکس دیا اور نوکریاں فراہم کیں جبکہ جوبائیڈن جب نائب صدر تھے تو امریکہ نے 2 لاکھ نوکریاں کھو دی تھیں اور اب اگر جوبائیڈن صدر بنے تو اسی طرح نوکریاں ختم ہوں گی جیسے ان کے نائب صدر بننے کے ہوئیں تھیں۔
امریکی نائب صدارتی امیدوار کاملا ہیرئس نے کہا کہ امریکی صدر نے جو بھی کیا وہ کام نہیں آیا اور ملک میں 2 لاکھ سے زائد جانیں چلی گئیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس آج بھی کورونا سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو معلوم تھا کہ کورونا وبا کس قدر مہلک ہے مگر عوام سے چھپایا گیا اور اگر جوبائیڈن امریکی صدربن گئے تو مفت کورونا ویکسین دی جائے گی۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کہیں گے تو میں ویکسین نہیں لوں گی لیکن ڈاکٹرز کے کہنے پر ضرور لوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے امریکی فوجیوں کی تعداد مزید کم کرنے کا فیصلہ
امریکی نائب صدارتی امیدوار نے کہا کہ امریکی عوام نے بدترین صدارتی ناکامی دیکھی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق بھی عوام کومعلومات ملنی چاہئیں اور ٹرمپ دور میں جتنی نوکریاں ختم ہوئیں یہ ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن نے مجھے اس لیے نائب منتخب کیا ہے کیونکہ میں پہلی خاتون اٹارنی تھی۔