پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان


رائے ونڈ: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے۔

عوام دشمن حکومت سے نجات ملک و قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق رائے ونڈ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان ںے بتایا کہ ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو دوسری جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

اس موقع پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہم سب جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دو سال میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔

مولانافضل الرحمان، مریم نواز ملاقات: حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت بہت کربناک صورتحال ہے کیونکہ حکومت نے معیشت کو زمیں بوس کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی سے وجود میں آئی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ 16 اکتوبرکو گوجرانوالہ جلسے میں عوام کی بھرپورشرکت ہوگی اور 18 اکتوبر کو کراچی میں بڑا مظاہرہ ہو گا۔ انہوں ںے کہ اس وقت مہنگائی اوربےروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

بغاوت کا مقدمہ، ہمیں گرفتار کریں یا مقدمہ خارج کریں، محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ آئینی اور جائز پارلیمانی نظام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا روزاول سے اتفاق ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان اور وفد کو رائے ونڈ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ہمارے لیےانتہائی شفیق بزرگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کا مقدمہ لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین کے دفاع کی موومنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مہنگائی اور لاقانونیت کا مقدمہ لڑے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملکی معیشت کے حالات آج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت آئین کی حکمرانی کی بات کرنےوالوں کے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تب خوش ہوتا ہے جب پاکستان کمزور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یا اپوزیشن اداروں کو ٹارگٹ نہیں کرتی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے کے لیے بلاول بھٹو کو خود دعوت دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی کوششیں کرلیں، تحریک اور جلسے کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں کا مرکز اب پی ڈی ایم ہے۔


متعلقہ خبریں