نواز شریف: پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

نواز شریف 30 دن کے اندر پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا، عدالت

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس آٹھ اکتوبر 2020 کو دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے تمام اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ ٹکٹ ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگ کے قائد کو بذریعہ اشتہار طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اگر 30 دن کے اندر پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

عدالت عالیہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اشتہار کے اخراجات جمع کرانےکا بھی حکم دیا ہے۔

نواز شریف کے وارنٹ، پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کا بیان جمع

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ اشتہار کے پیسے جمع کرائیں پھر اشتہار جاری کردیا جائے گا۔ مختلف اخبارات میں نوازشریف کےاشتہارجاری کئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں