فنِ تعمیر کا انوکھا شاہکار نواب شاہ کا قلعہ دلیل کوٹ



نواب شاہ: سندھ کے تاریخی مقامات سیاحوں اور تاریخ کے طالب علموں کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں۔ نواب شاہ کا قلعہ دلیل کوٹ بھی فن تعمیر کا عظیم شاہکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی تاریخی ثقافت کا مظہر قلعہ رنی کوٹ

سندھ کی قدیم تہذیب اپنے اندر کئی راز چھپائے ہوئے ہیں، نواب شاہ سے 14 کلو میٹر کی مسافت پر واقع دلیل کوٹ کے تاریخی قلعے میں حیرتوں کا جہاں آباد ہے۔

نو ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا یہ قلعہ صدیوں سے وقت کے تیر سہہ رہا ہے، بارہ سو سال پرانے قلعے کی خاص بات اس کی گولائی میں تعمیر ہے۔

تاریخ دان کہتے ہیں اس قلعے پر محمد بن قاسم اور راجہ داہر کی فوجیں بھی حملہ کر چکی ہیں۔

اس تاریخی قلعے سے مختلف باتیں منسوب ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں یہ قلعہ سورج کو پوجنے والے افراد نے تعمیر کرایا تو کچھ جنگی اور تجارتی مقاصد کو اس کی تعمیر کی وجہ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہوگا

قلعے کی دیوار کی چوڑائی 30 فٹ اور لمبائی 20 فٹ ہے۔ قلعے کے ایک مرکزی دروازے سمیت دو دروازے ہیں جب کہ آٹھ  مورچے بھی بنائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں