کار پر دنیا کی سیر کو نکلے جرمن سیاح جوڑے کی لاہور آمد

کار پر دنیا کی سیر کو نکلے جرمن سیاح جوڑے کی لاہور آمد

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: کار پر دنیا کی سیر کو نکلا جرمن سیاح جوڑا کئی ممالک میں گھوم کر محبت کا پیغام پہنچانے پاکستان کے تاریخی شہر لاہور پہنچ چکا ہے۔

جرمن جوڑا زندہ دلان لاہور کی روایتی میزبانی اور کھابوں کا دیوانہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تعریف یہاں رہ کر ہی کی جا سکتی ہے، عالمی یوم سیاحت پر صدر پاکستان کا پیغام

دنیا ایک ہے اور سرحدیں انسان کی بنائی ہوئی ہیں، یہ پیغام عام کرنے کے لیے جرمن جوڑا دنیا کے سفر پر رواں دواں ہے۔

21 مئی 2018 کو چالیس سالہ میکا نے اپنے شوہر اور پالتو کتے کے ہمراہ روف ٹاپ ٹینٹ کار میں ورلڈ  ٹور کا آغاز  کیا، ویڈن برگ جرمنی سے شروع ہونے والا یہ سفر، پولینڈ، چیک ری پبلک،  ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، ترکی، عراق اور  ایران  سے  ہوتا ہوا پاکستان تک پہنچ گیا ہے۔

کوئٹہ اور اسلام آباد میں قیام کے بعد جرمن میاں بیوی، اب باغوں کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ  اٹھائے میکا ہر روز کسی نہ کسی ثقافتی ورثے کا رخ کرتی ہیں اور لوگوں کے  ساتھ گھل مل جاتی ہیں۔

جرمن ٹورسٹ جوڑے کی اگلی منزل بھارت ہے مگر خاتون سیاح پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی گرویدہ ہو چکی ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن سیاح میکا کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں، کوئی ملک اور سرحد نہیں ہوتی، یہ سرحدیں ہم نے ہی بنائی ہے، ہم جرمنی سے یہاں محبت بانٹنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈبل ڈیکر سیاحتی بس کا افتتاح

میکا نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور کھانا تو بہت ہی لذیذ ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں پانچ سال کے دوران سیاحت میں ایک سو ستر فیصد تک اضافہ ہوا ہے جب کہ پندرہ ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے پنجاب کی کلچرل سائٹس کا دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں