پاکستان میں کورونا وائرس کے632 نئےکیسزرپورٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوروبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ14 ہزار616 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناسے6اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار513 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 375 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اورشفایاب افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 9ہزار135 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار766 ہو گئی ہے۔ پنجاب 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 240 اور سندھ میں 2 ہزار 520 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 76 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں