اسلام آباد کے سرکاری کالجوں میں فٹنس جم قائم


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری کالجوں میں فٹنس جم بنا دیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 4 گرلز اسکولز میں بھی فٹنس جم بنائے جا رہے ہیں۔ صحت مندانہ سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کریں گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ ماڈل کالج ایچ 9، ماڈل کالج ایچ 8 فور، ماڈل کالج ایف 7 تھری، اسلام آباد کالج فار بوائز جی 6 تھری اور ماڈل کالج ایف8 فور میں فٹنس جم بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کالج فار گرلز ایف 6 ٹو، مارگلہ کالج، ماڈل سکول آئی 8 ون اور ماڈل کالج جی 10 فور میں بھی جم بنائی گئی ہے۔ تمام کالجز نے اپنی مدد آپ کے تحت جم تیار کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے عجلت میں دوبارہ بند کرنا تدریسی عمل تباہ کر دے گا، وزیر تعلیم

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جم کا مقصد بچوں کو صحت مند سرگرمی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ہائی کلاسز کے بچوں اور بچیوں کی اس حوالے سے اسپیشل کلاسز رکھی جائیں گی۔

وزارت تعلیم کے مطابق بچے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی جسمانی طور پر صحت مند ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی اسکول، کالج اور ایچ 9 میں واقع یونیورسٹی کو عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کر دیا گیا تھا۔

اس ضمن میں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی کو کورونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہونے پر بند کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں اداروں میں ڈس انفیکشن اور ٹیسٹگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔

بتایا گیا تھا کہ انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیز پرعمل یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر تیسرے مرحلے کے تحت میں سرکاری اور نجی پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھول دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائمری اسکولز کھولنے سے متعلق صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی۔ والدین کو تسلی دیناچاہتے ہیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں