لاہور میں آٹے کی قلت برقرار

فائل فوٹو


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو ماہ سے جاری آٹے کی عدم دستیابی کا مسئلہ بدستور جاری ہے۔

لاہور کے بازاروں  میں سرکاری  نرخوں  پر  آٹا ملنا ناممکن ہو گیا ہے۔ فلور ملز  مالکان  نے  حکومتی  دباو کے باوجود  سپلائی  کم کر رکھی  ہے۔ عام  بازاروں  میں   دس اور بیس کلو والا تھیلا  دستاب  نہیں ہے۔ آٹا  نہ  ملنے  کے باعث شہری  شدید  پریشان  ہیں۔

شہری کہتے  ہیں کہ  بازاروں  کے چکر  لگا  لگا  کر  تھک چکے  ہیں، کیا کریں اور کس  سے  فرید  کریں۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

دوسری جانب دکانداروں کہا کہنا ہے کہ  فلورملز مالکان  نے  سپلائی  کم  کردی  ہے، جسکی  وجہ  سے  آٹا  فروخت  کرنا  ہی  چھوڑ  دیا ہے۔
۔
حکومت  نے  بیس  کلو  آٹے  کا  تھیلا  آٹھ  سو  ساٹھ  اور دس  کلو چار  سو تیس  روپے مقرر  کررکھی  ہے۔  فلور ملز مالکان  کا موقف  ہے کہ گندم  کا سترہ سو بیس  کے  بجائے  تیئس  سو روپے من  فروخت  کی جارہی  ہے، ایسی صورتحال میں آٹا سستا  نہیں  کرسکتے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں فلور ملز نے بیس اور پندرہ کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی روک دی ہے جب کہ چکیوں پر فی کلو آٹا اسی روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہر ہیں۔  لہسن 7 سو روپے،  پیاز اور آلو ستر روپے فی کلو جب کہ ٹماٹر کی قیمت ایک سو بیس روپے تک جا پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں