کراچی: تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے


کراچی: ملک کے سب سے بڑے معاشی حب کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح بڑھ گئی، صرف تین ماہ کےدوران نو سو سے زائد ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق کراچی میں جون، جولائی اور اگست میں  سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں 60 افراد  جاں بحق ہوئے۔ چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات میں 870 سے ز ائد افراد زخمی بھی  ہوئے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر  ٹریفک حادثات میں 128 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کراچی  ضلع غربی  کی سڑکوں پر  سب سے زیادہ 54 افراد کی جان گئی۔ سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار 85 افراد ٹریفک حادثات میں جان بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ مارچ میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو (1122) کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے نمبر پہ آگیا تھا

مزید پڑھیں: کراچی: ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ

ریسکیو1122 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 84 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم مارچ 2019 سے لے کر فروری 2020 کے درمیانی عرصے میں 84 ہزار سے زائد ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث ہزاروں شہری متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا  ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تقریبا 50 ہزار موٹرسائیکل سوار متاثر ہوئے جن میں سے 210 جانبر نہیں ہوسکے اور ملک عدم کو روانہ ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک حادثات کے باعث 66625 مرد اور 17718 خواتین متاثر ہوئیں۔

دستیاب اعداد و شما رکےمطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے جن کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس ہزار حادثات صرف غلط یو ٹرن کی وجہ سے پیش آئے جب کہ 12 ہزار غلط یوٹرن لینے کی وجہ سے وقوع پذیر ہوئے۔


متعلقہ خبریں