باکسر عامر خان نے جیت پاکستانی عوام کے نام کردی


لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے جیتنے والی فائٹ پاکستانی عوام کے نام کر دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ لیورپول میں ان کی جیت صرف میری فتح نہیں بلکہ تمام پاکستانی فینز کی فتح ہے۔

انہوں نےکہا کہ میں اپنی فتح پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں جومیری فتح کے لیے دعاگو رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے موقع پروہ ایک اہم اعلان بھی کریں گے۔

برطانوی باکسرعامر خان نےدو سال بعد رنگ میں واپسی کو اس طرح یادگار بنای کہ مخالف باکسر کو 39 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا۔

ان کے حریف کینیڈین باکسر لو گریکو تھے اورلیورپول میں ہونے والا یہ میچ ایک منٹ بھی جاری نہ رہ سکا تھا۔


متعلقہ خبریں