محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری

فوٹو: فائل


لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے پروموشن پالیسی جاری کر دی گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے طلبا کو فرسٹ ایئر کے نمبروں کی بنیاد پر سینکنڈ ایئر کے نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب فرسٹ ایئر میں فیل ہونے والے طلبا کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی۔

اسپیشل کیٹیگری میں شامل طلبا کے لیے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اپنا نتیجہ بہتر کرنے کے لیے دوبارہ امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا کو فرسٹ ایئر کے برابر نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔

سال 2020 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کے لیے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطاً نمبروں کی بنیاد پر پاس کر دیا جائے گا جبکہ فرسٹ ایئر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں مزید 11 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق

محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بورڈز کو اسپیشل امتحانات کا انعقاد کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پالیسی کے مطابق سائنس کے پریکٹیکل نہ ہونے کی بناء پر 50 فیصد نمبرز طلبا کو ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر کے بورڈز میں انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں