کورونا ٹیسٹنگ کا نیا اور آسان طریقہ متعارف 


کینیڈا میں طبی ماہرین نے کورونا ٹیسٹنگ کے لیے نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں طبی ماہرین نے کورونا ٹیسٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے جس میں مریض صاف پانی سے کلی کر کے ایک ٹیوب پر تھوکے گا جس کے ذریعے اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیسٹ اور پرانے طریقوں کے نتائج میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے دنیا بھر میں مختلف ممالک الگ الگ طریقوں سے لوگوں کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر: برطانوی حکومت کا دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن پر غور

کورونا کے دو قسم کے ٹیسٹ کیئے جاتے ہیں ان میں سے ایک ہے سواب ٹیسٹ جبکہ دوسرا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہے۔

سواب ٹیسٹ میں مریض کی ناک میں ایک آلہ ڈال کر نمونے حاصل کئے جاتے ہیں جسے بعد میں لیبارٹری میں لے جا کر وائرس کی نوعیت معلوم کی جاتی ہے۔

دوسری قسم کا ٹیسٹ اینٹی باڈی ٹیسٹ ہے جس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا پہلےاس شخص کو کورونا وائرس ہو چکا ہے یا نہیں۔

اس قسم کے ٹیسٹ میں ایک آلے پر خون کے قطرے کا استعمال کرتے ہوئے قوتِ مدافعت دیکھی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں