سوشل میڈیا پر لڑکی، اہلخانہ کو ہراساں کرنے و الا نوجوان پکڑا گیا، فیاض الحسن چوہان


لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لڑکی اور اس کے کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار ہوا ہے۔

لاہور میں سی سی پی او لاہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا پر بچی اور اہلخانہ کو بلیک میل کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی۔ نوجوان بچی اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیتا تھا۔ وزیراعلیٰ نےمعاملےپرفوری ایکشن لینےکاحکم دیا،۔ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں وزیراعظم کو معاملے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا کہا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوجوان کو راولپنڈیاور اس کے والد کو لاہور سے گرفتار کیا  گیا۔ بچی کے اہلخانہ نے ملزم کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ نوجوان اسلحہ دکھا کر اہلخانہ کو ڈراتا اور دھمکاتا رہا۔ باپ بیٹا بدمعاشی کرتے اور اہلخانہ کو ڈراتے دھمکاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ درندے کو نشانہ عبرت نہ بنایا تو کل کسی اور بچی کو پریشان کرے گا۔ لڑکی کے والد نے پہلے منع کیا پھر تفصیلی بات کےبعد راضی ہوئے۔ لڑکی کے والد نے بتایا سوا سال پہلے ایف آئی اے کو درخواست دی۔ ایسے معاملات پر ہم سب لوگوں کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہیے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ لڑکی کے والد کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی نہیں کی۔ عثمان بزدار کی ہدایت تھی کہ 24 گھنٹے میں ملزمان گرفتار کریں۔ سی سی پی او عمر شیخ نے 10 گھنٹے میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کرایا۔

مزید پڑھیں: موٹر وے واقعہ سے متعلق بیان: فیاض چوہان کا شہباز شریف سے استعفٰی کا مطالبہ

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کی قیادت میں قبضہ گروپ کو سپورٹ کیا گیا۔ لاہور اور پنجاب پولیس پر آوَٹ آف وے کام شروع کیا ہے۔ آج کے بعد پنجاب کے اندر اگر کسی بھی بچی، خاتون کو بلیک میل کیا جاتا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ وقار الحسن نے ہنستے اور مسکراتے ہوئے گرفتاری نہیں دی۔ وقار الحسن کی گرفتار پر جب 25 لاکھ کا انعام لگایا تب وقار نے گرفتاری دی۔ وقار الحسن کے محلہ داروں نے اسے زبردستی پولیس کے حوالے کیا۔ وقار الحسن نے بتایا کہ شفقت اور بالا مستری کون ہے۔ وقار الحسن کی گرفتار ی کو بے بنیاد نہیں کہا جاسکتا۔عمر شیخ نے جو بھی بیان دیا تھا وہ غلط تھا اور اس پر انہوں نے معافی مانگی۔ عمر شیخ صاحب جلد پنجاب پولیس کی جانب سے بہتر نتائج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایوان میں غیر ذمہ دار بیان دیا۔ شہبازشریف نے ایوان میں کہا جس موٹروے پر واقعہ آیا وہ ہم نے بنایا تھا۔ شہبازشریف کے بیان سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ایوان میں ہی معافی مانگی چاہیے تھی۔


متعلقہ خبریں