جھنگ میں خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی، آٹھ ملزمان گرفتار


جھنگ: پولیس نے جھنگ کے نواحی علاقے پکے والا منڈی شاہ جیونہ میں خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی کرنے والے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دریں اثنا جھنگ میں خواجہ سراؤں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا اور حکام اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور پولیس نے خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مرکزی ملزم رفیع اللہ نے اعتراف جرم کرلیا۔ سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے بتایا تھا کہ ملزم مقتول خواجہ سرا گل پانڑہ کا سابقہ دوست ہے۔ واردات میں اس کے دو ساتھی بھی ملوث ہیں۔

پشاور پولیس افسر کے مطابق گل پانڑہ نامی خواجہ اور دیگر خواجہ سراؤں پر 9 ستمبر کو شادی کی تقریب سے واپسی پر ائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ ساتھی خواجہ سراء زخمی ہوا تھا۔

خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل کے خلاف ملک مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا تھا۔ مری میں خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے  ہوئے حکومت سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پنجاب کے شہر اوکاڑہ ، ساہیوال اور وہاڑی میں بھی خواجہ سراؤں نے احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں۔ مظاہرین نےسانحہ موٹروے اور  پشاور کے خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں خواجہ سرا کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ےتھا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ٹرانسجینڈر رائیٹس کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں