وزیر اعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین بھی شرکت کریں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ارکان سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے تمام اراکین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشیر پارلیمانی امور بریفنگ دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر اور فروغ نسیم بھی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں حزب اختلاف کے ممکنہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی تیاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راوی ریور منصوبے میں نیا پاکستان کا تصور نظر آ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے سے متعلق آئینی ترمیم بل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں