امریکہ: مچھروں  کے زہریلے ڈنگ سے درجنوں مویشی ہلاک


امریکی ریاست لوزانیا میں مچھروں نے زہریلے وار سے درجنوں مویشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیورا نامی سمندری طوفان کی تباہی کے بعد ریاست میں جان لیوا مچھروں کا چیلنج کھڑا ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گھوڑے، ہرن اور گائے بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اڑنے والے مچھر جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں۔ مچھروں کی جانب سے خون چوسنے کے باعث مویشیوں کی کھالوں پر گہرے نشانات پڑچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈینگی مچھر دنیا کے لیے خطرہ بن گیا

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے تقریباً 50 کروڑ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے تھے۔ حکام نے خطے میں موجود جانوروں کی کئی اقسام صف ہستی سے مٹ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے لے کر اب تک 48 کروڑ ممالیہ جانور، پرندے اور رینگنے والے جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں