اسلام آباد:ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد، ملزم کیخلاف درخواست دائر



اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان پر تشدد کرنے والے چودھری خرم کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کیخلاف درخواست ایڈیشنل سیشن جج نے جمع کرائی ہے۔ درخواست کے متن میں شامل ہے کہ کانسٹی ٹیوشن ایونیو پرگاڑی میں پیٹرول ڈلوارہاتھا،2افراد آئے اور مارنا شروع کیا۔ تشدد سےسر،منہ،آنکھوں،ناک، ہونٹ،پاوں میں چوٹیں آئیں۔تشددسےلگ رہاتھا کہ وہ میری جان کےدرپےتھے۔

مزیدبرآں ایڈیشنل سیشن جج کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست کےمتن میں یہ بھی درج ہے کہ گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے دوران  ایک گاڑی غلط جانب سےآکرسامنے رکی۔ گاڑی سے2 افراد اترے اورمجھےمارنا شروع کر دیا۔ جان بچانےکےلیےمیں نے اپنی پستول سے فائرکیا جس پرملزمان بھاگ گئے۔ کچھ لمحے بعد پھر میری طرف لپکےاورمارنےکی کوشش کی۔

ایڈیشنل سیشن جج کے مطابق بعد میں معلوم ہواملزمان چودھری خرم اورایک ملازم تھے۔ ملزمان نے جان سے مارنےکی بھی دھمکی دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نےپولی کلینک سے میڈیکل کروایا ہے۔ میڈیکل لیگل رپورٹ موصول ہونے پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے ایم پی اے کے شوہر کو رات کو ہی تھانے میں منتقل کردیا تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج پر حملے کےخلاف اسلام آباد بار نے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ بار کونسل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار میں آج ہڑتال ہو گی۔ اسلام آباد بار نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 24 گھنٹے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔


متعلقہ خبریں