راولپنڈی: پاک فوج نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کی ضلعی حدود کے قریب ایک کارروائی کے دوران دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد کمانڈر احسان اللہ لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق احسان سنڑے بہت سی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
In a major breakthrough, terrorist commander Ihsan Ullah alias Ihsan Sanray along with 3 other terrorists killed during an Intelligence Based Operation (IBO) today in Ghariom, Shaktu near the inter district boundary of North and South Waziristan. Ihsan Sanray masterminded (1/2) pic.twitter.com/IfVGZk9p4M
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 13, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد احسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ،اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔