عام آدمی کی زندگی میں تین ماہ کے دوران بہتری آئے گی، شیخ رشید



اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری چلنا شروع ہوگئی ہے،  انڈسٹری چلنے سے ہی معیشت چلتی ہے،عام آدمی کی زندگی میں تین ماہ کے دوران بہتری آئے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’نیوز لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے تیسرا سال بہت اہم ہے، وزیراعظم نے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی ہے وہ خود فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک میٹنگ سے نکل کر دوسری میٹنگ میں چلے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ شاید اس ماہ ہی آئی پی پیز سے معاہدہ ہو جائے، نئے معاہدے حیران کن حد تک سستے ہو رہے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے، شیخ رشید

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے اندر خرابیاں ہیں جنہیں ہم نے ٹھیک کرنا ہے،  آٹا اور چینی ایکسپورٹ کر کے حکومت نے غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو بلیک میلر گروپ باہر نکل آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہ کر حکومتی پالیسیوں کی نفی نہیں کی جا سکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں پورا سسٹم ڈوب رہا ہے اس سسٹم کو بچانا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا گا ورنہ دونوں پارٹیوں کو نقصان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پہلے ہی ٹوٹی ہوئی ہے، اے پی سی میں جلسوں کے علاوہ کوئی بات نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ہاتھ نہیں ملائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول نے کراچی کے مسئلے پر اچھی باتیں کیں ہیں، بلاول بھٹو پنجاب میں جہاں بھی گیا ناکام ہوا ہے، پیپلزپارٹی اب صوبائی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں