ون فائیو اور 1122 کو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن سے منسلک کرنے کا فیصلہ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں ون فائیو اور 1124 کو موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن  130 سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ،  اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اجتماعی زیادتی کے واقعات، پنجاب پولیس 60 فیصد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت جاری اجلاس میں موٹروے واقعہ کی تحقیقات میں  پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تحقیقات میں  پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

عثمان بزدار نے موٹر وے حادثہ کی تحقیقاتی کمیٹی کو تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے واقعہ کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا گیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی، ذاتی طور پرکیس میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہوں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں موٹروے زیادتی کیس منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تحقیقات پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ، پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی سمیت تمام ادارے گزشتہ دو دن سے تحقیقات میں مصروف ہیں، مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں