اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام اقسام کی عوامی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کا نفاذ کیا جائے گا، تمام شہریوں سے تعاون کی درخواست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی کے کورونا کنٹرول پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

کورونا وائرس چین میں رپورٹ ہونے سے پہلے وجود میں آچکا تھا، سائنسدان

خیال رہے کہ پاکستان میں آج کورونا کیسز کے548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 371 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 ہوگئی ہے۔

اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 2056 کورونا متاثرین سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور  کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 795 رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 29 ہزار 534 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 79 ہزار 655 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 404 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 533، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 823، بلوچستان میں 13 ہزار282، اسلام آباد میں 15 ہزار 832، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 366 اور گلگت میں 3 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 214 اور سندھ میں 2 ہزار 439 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔


متعلقہ خبریں