سندھ: کورونا سے ایک شخص جاں بحق، مزید 271 افراد متاثر

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 شخص جاں بحق جب کہ عالمی وبا سے مزید 271 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ  بھر میں کورونا کیسز کی تعداد  ایک لاکھ 31 ہزار 675 تک پہنچ چکی ہے جب کہ وبا سے ہونے والی اموات 2 ہزار 440 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ  میں کورونا کے 148 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں مستقل کمی

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 203 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مستقل کمی آ رہی ہے، اگست میں صرف 17 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

عمران خان شہریوں کو کورونا سے بچانے والے عالمی رہنماؤں میں سب سےکامیاب قرار

پاکستان میں جون کے مقابلے میں جولائی میں کورونا کا زور کم رہا جبکہ گزشتہ ماہ کورونا اور کمزور ہو گیا۔

پاکستان میں جون کے دوران ایک لاکھ 41 ہزار کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے اور جولائی میں یہ تعداد کم ہو کر 65 ہزار پر پہنچ گئی جبکہ اگست میں یہ تعداد بہت زیادہ کم ہو گئی اور اگست میں صرف 17 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح جون میں 2 ہزار800 افراد کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے اور جولائی میں ایک ہزار 600 کے قریب اموات ہوئیں۔ یہ تعداد اگست میں انتہائی کم ہو گئی اور صرف 315 افراد موت کو شکار ہوئے۔

پاکستان میں مجموعی ٹیسٹ کے بعد مثبت کیسز کی شرح جون میں 20 فیصد رہی اور جولائی میں یہ شرح 9 فیصد کے بعد اگست میں 3 فیصد کے قریب آ گئی۔


متعلقہ خبریں